بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، اگلے چند دنوں میں دعوے کا حقیقت بننا یقینی ہے:اویس لغاری 

بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، اگلے چند دنوں میں دعوے کا حقیقت بننا یقینی ہے:اویس لغاری 

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، اور اگلے چند دنوں میں ان کے دعوے کا حقیقت بننا یقینی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ یہ خبریں کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کرے گی، بالکل غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم جلد ہی قوم کو خوش خبری دیں گے اور جب بھی وقت مناسب ہوگا، قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

وزیرِ توانائی نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زبان پر قائم ہیں، ہماری حکومت پچھلی حکومتوں سے مختلف ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں کہا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، جس کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔