خیبرپختونخوا حکومت کا جامعات کو خود کفیل بنانے کے لیے 10 سالہ حکمت عملی کا آغاز

خیبرپختونخوا حکومت کا جامعات کو خود کفیل بنانے کے لیے 10 سالہ حکمت عملی کا آغاز

پشاور:  خیبر پختونخوا حکومت نے جامعات کو خود کفیل بنانے کے لیے 10 سالہ حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام سرکاری جامعات کے چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں 21 دن کے اندر 10 سالہ تعلیمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس پلان میں قانونی، انتظامی اور مالی اصلاحات کی سفارشات شامل کی جائیں گی تاکہ جامعات کی خود کفالت، تحقیقی معیار میں بہتری اور روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے اس منصوبے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور بین الاقوامی تعاون کو اہمیت دینے پر بھی زور دیا ہے تاکہ اعلیٰ تعلیم کی ترقی میں تیزی لائی جا سکے۔ منصوبہ منظوری کے لیے صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔