سی ٹی ڈی نے جعفر ایکسپریس حملے کے سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا، تحقیقات جاری

04:07 PM, 25 Mar, 2025

کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے جعفر ایکسپریس حملے کے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق، حملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر حملہ آوروں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک حملہ آوروں کے اسلحہ اور کمیونیکیشن آلات کا فرانزک تجزیہ کیا جا رہا ہے، جب کہ ہلاک حملہ آوروں کی شناخت کے لیے ان کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیجے گئے ہیں۔ ان کے جسمانی اعضاء بھی فرانزک ایجنسی کو منتقل کر دیے گئے ہیں تاکہ مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔

یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو 3 مارچ کو بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سبی کے قریب یرغمال بنا لیا تھا، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ فورسز کی بروقت کارروائی میں 33 دہشت گرد مارے گئے، تاہم حملے میں 4 فوجی جوانوں سمیت 25 افراد شہید ہوئے۔

مزیدخبریں