واٹس ایپ سٹیٹس پر میوزک شیئر کرنےکا آسان طریقہ متعارف کرنے کا امکان

واٹس ایپ سٹیٹس پر میوزک شیئر کرنےکا آسان طریقہ متعارف کرنے کا امکان

کیلیفورنیا : واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے جس کے تحت صارفین سپاٹی فائے سے اپنے پسندیدہ گانے کو براہ راست واٹس ایپ سٹیٹس یا سٹوری پر شیئر کر سکیں گے۔ یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے اور جلد ہی مزید صارفین کو دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ اپڈیٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس کے مطابق، اس فیچر کے تحت سپاٹی فائے سے گانے کی آڈیو شیئر کرنے کے لیے واٹس ایپ کا آپشن منتخب کیا جا سکے گا۔ جب صارفین گانا شیئر کریں گے تو سپاٹی فائے کا ویب لنک میوزک کے ساتھ واٹس ایپ سٹوری پر ظاہر ہوگا۔ اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ گانے کی اسکرین بھی نظر آئے گی، جو صارفین کو مزید انٹرایکٹو تجربہ فراہم کرے گی۔

یہ فیچر بالکل اسی طرح کام کرے گا جیسے فیس بک یا انسٹاگرام کی پوسٹس واٹس ایپ پر شیئر کی جاتی ہیں۔

فی الحال یہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے، لیکن اسے آئندہ چند ماہ میں تمام صارفین کے لیے دستیاب کیے جانے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں