پشاور : خیبر پختونخوا کے علاقے وزیرستان میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ ماڑی انرجیز نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر اس خوش آئند پیشرفت کی اطلاع دی ہے، جس میں بتایا گیا کہ شیوا کنویں سے روزانہ 26 ملین میٹر اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ، کنویں سے یومیہ 244 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو رہا ہے، اور اس پیداوار کو سوئی ناردرن کے سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے۔
ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی اور اورینٹ پیٹرولیم کے اشتراک سے اس منصوبے میں ماڑی انرجیز کی 55 فیصد، او جی ڈی سی کی 35 فیصد اور اورینٹ پیٹرولیم کی 10 فیصد حصہ داری ہے۔