پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے کی پابندی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، امریکی وزارت خارجہ

پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے کی پابندی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، امریکی وزارت خارجہ

واشنگٹن :  امریکی وزارت خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے کی پابندی سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مارگریٹ میکلاؤڈ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا، جس کے تحت ویزا پروگرام پر از سر نو نظرثانی کی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویزا پابندیوں کے حوالے سے مختلف ممالک سے معلومات کا تبادلہ جاری ہے، اور صدر ٹرمپ نے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں پاکستان کے تعاون کو سراہا تھا۔ مارگریٹ میکلاؤڈ نے مزید کہا کہ امریکا میں آباد پاکستانی کمیونٹی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی امریکا میں داخلے کی درخواست دیتا ہے تو اسے تمام معلومات درست طور پر فراہم کرنی چاہیے، کیونکہ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے کی صورت میں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مصنف کے بارے میں