اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج طلب

11:53 AM, 25 Mar, 2025

اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج چیئرمین علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت طلب کر لیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں اہم مسائل پر غور کیا جائے گا جن میں خواتین کو وراثت کا حق، بجلی چوری، اور زکوٰۃ فنڈ کو اسلامی بینکوں میں سرمایہ کاری کی غرض سے رکھنے جیسے موضوعات شامل ہیں۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی بحث کی جائے گی، جس کے مطابق پہلی بیوی کی بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر اپنے شادی کے معاہدے کو ختم کرانے کا حق دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک کے قیام کے معاملے پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوگی۔

مزیدخبریں