غزہ کے ناصر ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، حماس رہنما سمیت 16 افراد شہید

غزہ کے ناصر ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، حماس رہنما سمیت 16 افراد شہید

غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج نے ناصر ہسپتال پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اسماعیل سمیت 16 افراد شہید ہوگئے۔ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے مختلف حصوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہے، اور ناصر ہسپتال پر ہونے والا حملہ بھی اسی بمباری کا حصہ تھا۔ اس حملے میں حماس کے اہم رہنما اسماعیل سمیت 16افراد کی شہادت نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے لیے ایک اور عظیم نقصان کو جنم دیا۔

یہ واقعہ اس جنگ کے تناظر میں پیش آیا ہے جو 17 ماہ سے غزہ پر مسلط ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں 17 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں