صدر مملکت ،وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کاآرمی چیف کی والدہ کےانتقال پراظہارافسوس

10:23 AM, 25 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان کے مختلف سیاسی و عوامی رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسی طرح کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں آفیسر کی فیملی کے ساتھ ہیں اور مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دل بہت غمگین ہے، اللہ تعالیٰ آرمی چیف اور ان کے خاندان کو صبر عطا فرمائے۔ انہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں آفیسر کے ساتھ اپنی مکمل ہمدردی کا اظہار کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ والدین کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کا انتقال ایک بڑا صدمہ ہے، اور کوئی بھی چیز ماں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔ اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر کی فیملی کو صبر دے۔

تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے اس صدمے میں جنرل عاصم منیر کے ساتھ اپنے دل کی گہرائیوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں