راولپنڈی: پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔
اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اس موقع پر تمام متعلقین، دوستوں اور ملک بھر کے شہریوں نے جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔