بغداد:عراقی وزارت مواصلات نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانےکا مطالبہ کیا ہے۔ بغداد سے عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیر مواصلات ہیام الیاسری نے درخواست کابینہ کو بھیج دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیر مواصلات نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی عراق میں غیراخلاقی مواد روکنے کیلئےضروری ہے۔ حکومت کے سخت اقدامات کے باعث عراق کو فحش مواد دیکھنے والے صارفین کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔