مراد سعید سینیٹ انتخابات کیلئے اہل قرار

مراد سعید سینیٹ انتخابات کیلئے اہل قرار

پشاور:مراد سعید سینیٹ انتخابات کیلئے اہل قرار دے دیے گئے ۔ پشاور کی اپیلیٹ ٹربیونل نے رہنما پاکستان تحریک انصاف مراد سعید کے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔

اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے مقدمے کی سماعت کی، سماعت کے آغاز پر مراد سعید کے وکیل نے کہا کہ مراد سعید کے اکاؤنٹ میں موجود رقم کو سرمایہ کاری کہا گیا جو غلط ہے۔اس پر وکیل شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے 6 اعتراضات کو ریکارڈ کیا ہے۔
وکیل مراد سعید نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مراد سعید پر اعتراض ہے کہ وہ مفرور ہیں، مفرور ہونے پرکاغذات مسترد نہیں ہوسکتے ہیں یہ ہائی کورٹ کے فیصلے موجود ہے۔

بعد ازاں ایپلیٹ ٹربیونل نے مراد سعید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا،چند گھنٹے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ایپلیٹ ٹربیونل نے مراد سعید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کرلی اور پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات کے لیے اہل قرار پائے۔

مصنف کے بارے میں