کوئٹہ :وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 2 ہزار ٹیچرز کی برطرفی کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلی بلوچستان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دو ہزار غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم دے دیا ہے۔ اس بارے میں باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیاگیا ہے۔ نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلی سطحی اجلاس ہوا تھا، جس میں یہ بڑا اقدام اٹھایا گیا۔
وزیر اعلی بلوچستان نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو ہدایت دی ہے کہ بلوچستان میں ایک ماہ میں عادی غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں۔وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کاکہنا ہے کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی ، میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں۔ان کاکہنا تھاکہ اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔
بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5625 روپے خرچ کیا جاررہا ہے، فی بچے پر سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ خرچ آتا ہے، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلی ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔