9 مئی جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ، عمر ایوب کی ضمانت منظور

03:56 PM, 25 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے  مقدمے میں  عمر ایوب کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں رہنما پاکستان تحویک انصاف عمر ایوب اور سیمابیہ طاہر کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔


 درخواست ضمانت پر سماعت اے ٹی سی کے جج اعجاز آصف نے کی۔ یاد رہے کہ 18 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی ہے۔

اس سے قبل 15 مارچ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کردی تھی۔یاد رہے کہ 12 مارچ کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور حساس مقامات پر حملوں کے مقدمات میں نامزد قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔ 

مزیدخبریں