قومی بچت کی مختلف سکیموں کی شرح  منافع میں اضافہ

03:42 PM, 25 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:قومی بچت کی مختلف سکیموں کی شرح  منافع میں اضافہ کردیاگیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیموں کی شرح  منافع میں اضافہ کردیاہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کرتے ہوئے اس پر منافع کی شرح 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔  

پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹ پر شرح منافع 24 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے بعد 15.60 فیصد ہوگئی ہے جب کہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر بھی شرح منافع  15.60 فیصد کردی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 20 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ  15.80 فیصد کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح منافع میں 76 بیسزپوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 19 فیصد ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں