پرنسپل ایچی سن کالج مستعفی، سکول میں سیاست اور اقربا پروری کی کوئی جگہ نہیں، چند افراد کی پالیسیوں سے تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں: مائیکل اے تھامسن

پرنسپل ایچی سن کالج مستعفی، سکول میں سیاست اور اقربا پروری کی کوئی جگہ نہیں، چند افراد کی پالیسیوں سے تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں: مائیکل اے تھامسن

لاہور: ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن  نے  اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایچی سن کالج کے پرنسپل کاگورنر پنجاب اور  اپنے سٹاف کے نام خط سامنے آگیا ۔ مائیکل اے تھامسن  کا اپنے خط میں کہنا  ہے کہ  بورڈ کی سطح پر جو ہورہا ہے ، وہ آپ سب کو معلوم ہے ۔ میں نے کالج کی شہرت کی حفاظت کیلئے بھرپور کوشش کی۔ چند افراد کی پالیسیوں سے تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں ۔

مستعفی پرنسپل نے اپنے خط میں لکھا کہ گورنر ہاؤس کے متعصبانہ اقدامات نے سکول کی گورننس اور نظم و نسق کو نقصان پہنچایا۔

ایچی سن کالج کے پرنسپل نےخط میں کہا کہ یکم اپریل سے الگ ہورہا ہوں ،نئے داخلوں کا حصہ نہیں بنوں گا۔سکول میں سیاست اور اقربا پروری کی کوئی جگہ نہیں ۔

مصنف کے بارے میں