بانیٔ پی ٹی آئی کو عدالت لانے کیلئے ایک بار بھر پروڈکشن آرڈر جاری

12:14 PM, 25 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایک بار پھر بانیٔ پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو 4 اپریل کو عدالت لایا جائے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد یڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نےبانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل  خالد یوسف چوہدری محمد سعید خان سدوزئی عدالت پیش ہوئے۔

عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک کے ذریعے آج بھی حاضری نہ لگوائی جا سکی، عدالت کے حکم کے باوجود جیل سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ بھی عدالت پیش نہ ہوئے ۔ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے عدالت سے پروڈکشن کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

اڈیالہ جیل حکام نے توہین عدالت نوٹس پر اپنا تحریری جواب اور ٹیکنیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

یاد رہے کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

رپورٹ  میں کہا گیا کہ سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک کے ذریعے حاظری ممکن نہ ہو سکی، وڈیو لنک حاضری کے حوالے سے معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے ۔

بعد ازاں  نے بانیٔ پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔ 

اس سے قبل اسی عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواتوں  کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں