مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آرٹیکل 51 کے مطابق قرار، پشاور ہائیکورٹ

11:57 AM, 25 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آرٹیکل 51 کے مطابق قرار دے دیا، سنی اتحاد کونسل کو خواتین کی مخصوص نشستوں کاحق دار قرار نہیں دیا گیا۔  

 پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا۔ 

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے پاس صوبے تک مخسوص نشستوں کے کیسز سننے کا دائرہ اختیار ہے۔ 

عدالتی تفصیلی فیصلے میں الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آرٹیکل 51 کے مطابق قرار دے دیا گیا۔ 

مزید کہا گیا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین کی مخصوص نشستوں کےحق دار نہیں ہیں۔ 

یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے 5رکنی بنچ  نے متفقہ طور پر مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں تھیں۔

مزیدخبریں