اچھرہ میں خاتون پر حملہ کیس: تین ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانتیں منظور

اچھرہ میں خاتون پر حملہ کیس: تین ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانتیں منظور

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے اچھرہ  میں عربی لباس پہننے پر خاتون پر حملہ کیس کے تین ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانتیں منظور کر لیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید  نےاچھرہ  میں عربی لباس پہننے پر خاتون پر حملہ کیس کی سماعت کی۔  انسداد دہشت گردی عدالت نے تین ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانتیں منظور کر لیں، عدالت نے ملزمان التمش ، ندیم اور عادل کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ 

عدالت نے دو ملزمان کی ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں جبکہ پولیس نے دو ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

تفتیشی  افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان مولانا علیم الدین شاکر اور خالد شہنشاہ کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔ ملزمان ندیم ، التمش اور عادل سرور نے جیل سے ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں۔ 

ملزم کے وکیل نے موقف اپنا یا کہ مولانا علیم الدین شاکر اور خالد شاہ نے ہجوم کو تشدد سے روکا تھا،پولیس  نے بھی مولانا کے کردار کو سراہا تھا۔ اس کے باجود مولانا علیم الدین شاکر کو مقدمہ میں نامزد کر دیا۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد دو ملزمان کی ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں جبکہ دو ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ 

مصنف کے بارے میں