کالعدم تنظیم عمران خان پر مینار پاکستان جلسے میں حملہ کرسکتی ہے: تھریٹ الرٹ جاری 

07:40 PM, 25 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر جلسہ کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔  کالعدم تنظیم عمران خان کو مینار پاکستان جلسہ میں نشانہ بنا سکتی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جاری تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم سیاسی ریلیوں اور زمان پارک کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے ۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی آج مینار پاکستان پر جلسہ کر رہی ہے۔ نماز تراویح کے بعد جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔ 

مزیدخبریں