مولانا صوفی قیوم کو پلاٹ تنازع پر قتل کرایا گیا: کراچی پولیس 

06:18 PM, 25 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مولانا صوفی قیوم  کو قتل کرنے والے ملزمان اجرتی قاتل نکلے۔ پولیس نے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈی ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کہتے ہیں کے قاتلوں نے پانچ لاکھ لیکر قتل کیا۔ 

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدرنے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس  میں بتاتا کہ مولانا صوفی قیوم کاقتل پلاٹ کے تنازعے کا شاخسانہ ہے، مولانا کوقتل کرنے کے لیے اجرتی قاتل استعمال کیے گئے۔ 

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا مزید کہنا تھا کہ مین شوٹرعلی اکبرپہلےبھی  سیاسی،مذہبی جماعت کےلیےٹارگٹ کلنگ کرتارہاہے، دونوں ملزمان نےمولانا کوقتل کرنےکااعتراف بھی کرلیاہے،یہ زمین کامسئلہ تھاجس پرمولاناکےساتھ تنازع تھا۔ 

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ ملزمان کرائےکےقاتل ہیں، ملزمان نے قتل کیلئے5لاکھ روپےاجرت وصول کی،ڈھائی لاکھ روپےپہلے اورڈھائی لاکھ روپےبعدمیں وصول کیے۔ 

مزیدخبریں