عمران خان پاکستان کے دشمنوں کا ایجنٹ ہے، اسے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے: رانا ثنا

02:50 PM, 25 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثنااللہ  نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلیں  پھر عوام کو آزادی دلانے کی بات کرنا۔ عمران خان نےامریکا سے نہیں ڈرتا،میری جان کو خطرہ ہے کا جھوٹا بیانیہ دیا۔ 

 انہوں نے کہا کہ امریکا نے سازش نہیں کی تک کے جھوٹ سے نیا جھوٹ نکلے گا ۔عمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتا ہے ۔عمران خان  توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتا ہے ۔ عمران خان ہر ادارے اور  سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتا ہے ۔ 

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے ۔یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مارکی حقیقی آزادی چاہتا ہے ۔ عمران خان کی امریکا سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے وہ بھائی، بھائی ہیں ۔  غداروطن مینارپاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کیلئے استعمال کررہا ہے ۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں کی سچائی کی علامت پر پاکستان کا جھوٹاترین شخص بولے گا۔ پاکستان کیخلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔ فارن فنڈنگ سے فتنہ پھیلانے والے کو کھلی چھوٹ نہ ملتی توعوام کی حالت بہتر ہوتی۔

مزیدخبریں