پتا ہے کارکنوں پر تشدد ہو رہا ہے لیکن ہم جہاد کر رہے ہیں اس لیے قربانیاں دینا پڑیں گی: عمران خان 

02:42 PM, 25 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پتا ہے کہ کارکنوں پر ظلم کیا جا رہا ہے لیکن ہم جہاد کر رہے ہیں اس لیے قربانیاں دینا پڑیں گی۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو مینار پاکستان جلسے میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ہم نے خوف کی زنجیروں کو توڑنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ پاکستان کی تاریخ کا مینار پاکستان کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ لاہور کی عوام نکلیں گے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’یہ تحریک انصاف کو کرش کرنے کا ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس ملک کی آزادی کو بالکل ختم کر دیا ہے۔ ایسا لگتا یہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہے۔

کارکنوں کو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ’تشدد، ظلم ہو رہا ہے مگر یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، یہ جہاد ہے۔ قربانیاں دینی پڑیں گی۔ ہم نے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹنا۔ ہم نے خوف کی زنجیریں توڑنی ہیں۔‘

مزیدخبریں