کوئٹہ عدالت سے حسان نیازی کی ضمانت منظور

01:32 PM, 25 Mar, 2023

کوئٹہ: عدالت نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی۔

پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جمیل احمد کے روبرو پیش کیا گیا، دوران سماعت پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

حسان نیاز نے جوڈیشل میجسٹریٹ کے روبرو بیان دیا کہ ’میرا قصور یہ ہے کہ میں عمران خان کا لیگل ایڈوائزر ہوں‘۔

بعدازاں عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی۔

یاد رہے، 18 مارچ کو حسان خان نیازی کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہیں کل ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لائی۔

مزیدخبریں