نعمان اعجاز کے کس سوال پر اداکارہ  فاطمہ سہیل نے جواب دینے سے انکار کیا؟

11:44 PM, 25 Mar, 2022

نیو نیوز کے پروگرام ’’جی سرکار‘‘میں ایکٹریس فاطمہ سہیل اور سنگر ٹونی نوید بنے مہمان ۔۔۔ معروف اداکارہ فاطمہ سہیل نے پروگرام میں بتایا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کیسے انٹری دی ۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ فاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ 2019 میں شوبز میں ایک ڈرامے سے ڈیبیو کیا،  شوبز میں والدین کی مرضی سے آئی تھی، ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے  بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب ماضی کی نسبت ڈرامے میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور اسکرپٹ میں بھی تبدیلی شروع ہو چکی ہے جو انڈسٹری کے لیے خوش آئند بات ہے ۔انہوں نے کہا مستقبل کی فکر میں ہم اپنا حال برباد کر لیتے ہیں۔

دوسری جانب پروگرام جی سرکار میں بات کرتے ہوئے سنگر ٹونی نوید کا کہنا تھا کہ پانچ سال کی عمر میں احساس ہو گیا تھا کہ میں گانا بھی گا سکتا ہوں لیکن کامیابی کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔پاکستان میں فلم انڈسٹری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب تو پاکستان میں فلمیں بن ہی  نہیں رہیں پہلے پاکستان میں سالانہ 120 سے150 فلمیں بنتی تھیں، اب 20 فلمیں بھی نہیں بن رہیں ۔اب پاکستان میں فلم رائٹر کوئی نہیں رہا فلم میں بیس گھنٹوں کی بات کو دو گھنٹے میں ختم کرنا ہوتا ہے لیکن اب زیادہ رجحان ٹی وی کی طرف ہے ،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ والدین اور سچے دوست زندگی کا  اثاثہ ہیں ،دوستوں کی کمی کو سب سے زیادہ محسوس کرتا ہوں ۔

نیو نیوز کا پروگرام دیکھنے کیلئے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔یا ’’جی سرکار‘‘کا یوٹیوب چینل وزٹ کریں ۔۔۔ جہاں آپ کو معروف شخصیات کے طنزو مزاح سے بھرپور پروگرام ملیں گے ۔۔۔

https://www.youtube.com/channel/UCaHXewjzEAVlLlXA6KXHzAw

مزیدخبریں