کیا’’ ق لیگ ‘‘نے راہیں ’’جدا ‘‘کرلیں ؟وزیر اعظم نے بہت دیر کر دی 

کیا’’ ق لیگ ‘‘نے راہیں ’’جدا ‘‘کرلیں ؟وزیر اعظم نے بہت دیر کر دی 

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما کامل علی آغا نے کہا کہ حکومتی وفد سے آئندہ ہونے والی ملاقات میں بھی کوئی فیصلہ نہیں ہونے والا،اب اگر کچھ ہوسکتا ہے تو وزیر اعظم کیساتھ براہ راست ملاقا ت میں ہی ہو گا کیونکہ اب بہت دیر ہو چکی ہے ۔

کامل علی آغا نے کہا اب تک وزیر اعظم نے پاکستان مسلم لیگ ق سے ایک ملاقات کی اور اس میں عدم اعتماد سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی ،انہوں نے کہا  راجہ ریاض بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس 27 بندے ہوچکے ہیں، بہت بڑی تعداد ان کے اپنے گھر سے جاچکی ہے، اب جلسے شروع کردیے تاکہ ثابت کرسکیں کہ مقبولیت بڑھ گئی ہے۔

کامل علی آغا کا کہنا تھا اب جلسے جلوسوں سے کچھ نہیں ہونے والا اصل فیصلہ تو اب پارلیمنٹ کے اندر ہونا ہے جس کی تیار ی وزیر اعظم کو کرنی چاہیے تھی ، عدم اعتماد کی تحریک کا ازالہ یہ جلسے یا اجتماعات نہیں کرسکتے، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا ہے، کل کی میٹنگ میں کوئی فیصلہ ہونے نہیں جارہا۔