وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کب ہوئی اور کیا آفر ملی ؟چوہدری نثار نے سب بتا دیا 

Ch nisar Ali khan, Imran Khan, PTI, PMIK

اسلام آباد:وزیراعظم سے ملاقات ہوئی یا نہیں ؟سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سب بتادیا ۔

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ان کی عمران خان سے ملاقات 2018 کے انتخابات سے چند روز قبل میجر (ر)عامر کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی ،اس ملاقات میں عمران خان نے انہیں بڑی بڑی آفرز دیں تھیں ۔

چوہدری نثار نے کہا اس وقت عمران خان نے انہیں پارٹی میں اہم عہدہ دینے کی پیشکش کی تھی اور کہا کہ آپ پارٹی میںآجائو سب اختیارات بھی آپ کو دے دونگا ،پارٹی ٹکٹ بھی آپ کی صوابدید پر ہوں گے لیکن میں نے اس وقت بھی تحریک انصاف میں شمولیت سے اانکار کر دیا اور کہا کہ عمران خان جس شخص کےساتھ میں نے 35 سال رفاقت کی اس کے ساتھ نہ چل سکا آپ کیساتھ تو ایک روز بھی نہ چل سکوں گا ۔

چوہدری نثار نے بتایا کہ  اس پر عمران خان نے کہا کہ نواز شریف تو کرپٹ ہے،میرا کیریئر تو صاف ستھرا ہے آپ میرے ساتھ کیوں نہیں آجاتے،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف مجھے ناپسند کرتے ہیں اور میں بھی ان کے بارے میں ایسے ہی جذبات رکھتا ہوں لیکن میں انھیں کرپٹ نہیں کہتا، غیب کا علم اللہ تعالی جانتا ہے، میں نے ان کے قریب کرپشن نہیں دیکھی،اگر میری نظروں سے ایسی بات گزرتی تو میں کب کا ان کو چھوڑ چکا ہوتا۔