اسلام آباد : سینئرسیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم سے ملاقات کی خبروں پر بات کرتےہوئے کہا کہ مجھے چوری چھپے ملاقات کرنےو الا نہیں ،وقتی فائدے کیلئے جماعتوں کو تبدیل نہیں کرتا ،اب بھی کوئی پارٹی جوائن کرنے والا نہیں ہوں اور نا ہی مجھے 27 مارچ کے جلسے کیلئے کوئی دعوت نامہ ملا ہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اہم رازوں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا چار مرتبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ طشتری میں پیش کی گئی،نہ جانے مجھے کیا کیا سیاسی لالچ دئیے گئے ،میرے پائے استقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی، میں چور دروازے سے اقتدار کی دہلیز پر قدم نہیں رکھوں گا۔
چوہدری نثا رنے کہا ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے،اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرضوں کی بروقت ادائیگی ہے،اس بارے میں پوری قوم کو سوچ بچار کرنے کی ضرورت ہے،قومی معاشی پالیسی بنانی چاہیے، حکومت اور اپوزیشن سب بند گلی میں کھڑے ہیں اس وقت ملک و قوم کو بند گلی سے نکالنے کی ضرورت ہے۔