ایم کیو ایم کو وزیر اعظم کاکونسا اہم پیغام پہنچایا گیا 

07:11 PM, 25 Mar, 2022

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے اتحادیوں کو منانے کا مشن سینئرتحریک انصاف کے رہنمائوں کو سونپ دیا ،وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایم کیو ایم کے وفد سے اہم ملاقات کی ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی ،ملاقات اسلام آباد میں ہوئی  ،وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے  اہم پیغام ایم کیو ایم کے راہنماؤں کو پہنچایا

شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ایم کیو ایم رہنماؤں میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم ،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق،جاوید حنیف، صادق افتخار شامل تھے۔

مزیدخبریں