کراچی:ماہ رمضان کے چاند کی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی ،انسٹی ٹیوٹ آف سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر جاوید اقبال کاکہنا ہے پاکستان میں یکم رمضان المبارک بروز اتوار 3 اپریل کو ہونے کا امکان ہے ۔
پروفیسر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ رمضان کا چاند یکم اپریل کو صبح 11 بج کر 30 منٹ پر پیدا ہو گا جب 2 اپریل کو سورج غروب ہو گا تو چاند 32 گھنٹے پرانا ہو چکا ہو گا ،چاند کی عمر کافی ہونے کی وجہ سے یہ بات یقینی ہے کہ وہ بروز ہفتہ باآسانی نظر آ جائیگا اور یوں پہلا روزہ بروز اتوار 3 اپریل کو ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز غروب آفتاب چاند کی عمر صرف 8 گھنٹے ہوگی چنانچہ جمعہ کو غروب آفتاب کے وقت چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں چنانچہ ہفتہ کو پہلا روزہ نہیں ہوگا۔