تحریک عدم اعتماد سے قبل حکومت کا نیا پلان منظر عام پر آگیا 

05:22 PM, 25 Mar, 2022

ملتان :تحریک عدم اعتماد سے قبل حکومت کا نیا پلان منظر عام پر آگیا جس میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ روٹھے ہوئوں کو بھی منائینگے اسی سلسلے میں پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبے کا آئینی ترمیمی بل لانے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ۔

 وائس چیئرمین پی ٹی آئی  شاہ محمودقریشی   کی نئےصوبے کےلیے اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ چلنےکی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بلاول  بھٹو  اور  شہبازشریف کو تعاون کےلیےخط لکھا ہے لیکن انہوں نےجواب دیناگوارا نہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی صوبہ پنجاب کیلئے یوسف رضا گیلانی سے بھی اپیل کی کہ اگر انہیں جنوبی پنجاب صوبہ چاہئے تو آکر ووٹ دیں ۔

مزیدخبریں