دنیا دیکھے گی کیسے گرین پاسپورٹ کی عزت ہو گی :وزیر اعظم عمران خان 

دنیا دیکھے گی کیسے گرین پاسپورٹ کی عزت ہو گی :وزیر اعظم عمران خان 

مانسہرہ :وزیر اعظم عمران خان نے کہا  دنیا دیکھے گی کیسے گرین پاسپورٹ کی عزت ہوگی ،عدل انصاف نہ رکھنے والا معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرتا ،آج کرپشن کے کیسز میں  ان تین چوہوں کو  معاف کیا تو یہ پاکستان سے سب سے بڑی غداری ہو گی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے مانسہرہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا قانون ک بالادستی کرنے والے معاشرہ ہی ترقی کرتے ہیں ،میں نے جس دن  کرپشن کرنے والوں کو چھوڑ دیا وہ میری اس ملک سے بڑی غداری ہوگی ،ویزر اعظم نے مانسہرہ کےعوام کا شاندار استقبال  کرنے پرانکا شکریہ ادا کیا ۔

وزیر اعظم نے کہا ہر جلسے میں خودکوکہہ کرجاتا ہوں فضل الرحمان کوڈیزل نہیں کہوں گا،کیاکروں جب تقریرکیلئےکھڑاہوتا ہوں توپنڈال سےڈیزل کی آوازیں آناشروع ہو جاتی ہیں،برےاور مشکل وقت میں کوشش کی ڈیزل کی قیمت کم کی جائے،جب اللہ اور رسول ﷺکےساتھ دین کی بات کرتاہوں،ووٹ لینےکیلئےان کا نام نہیں لیتا،لوگوں کو اپنی طرف کھینچنے کیلئے میں اللہ اور رسول ﷺ کا نام نہیں لیتا۔

عمران خان نے کہا وہ پاکستانی ہوں جو کرکٹ کی دنیا کا سپرسٹار رہ چکا ہے، آج بھی کہتا ہوں نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں،نوجوانوں کو اپنے تجربےسےسکھاناچاہتا ہوں عظمت اور تباہی کا راستہ کون سا ہے،نوجوانوں کو سکھاتا ہوں عظمت کا راستہ کونسا ہے اورکونسا تباہی کو جاتاہے،اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں نیکی کے راستےپرچلا،تباہی کے راستےسےبچا۔

وزیر اعظم نے کہا صالح محمد کےضمیرکوخریدنے کیلئے 20 سے25کروڑ روپےسامنےرکھےگئے،اسلام آباد میں ضمیر خریدنے کی منڈی لگی ہوئی ہے اس میں ضمیرخریدنےکیلئے20 سے 25کروڑروپےدیئےجارہےہیں،صالح محمدکو آفر کی گئی وہ پیسےلےکرکہےمیراضمیرجاگ چکا ہے،عمران خان براآدمی ہے،یہ پیسے پکڑے اور کہےمیراضمیر جاگ گیا ہے میں اس طرف جارہا ہوں،انہوں نے کہا حق اور سچ کا راستہ آسان نہیں بلکہ بہت مشکل ہوتا ہے،یہ سارے چوہے سارا دن جمع ہوکر آپ کو برا بھلاکہتے ہیں گالیاں دیتےہیں،انسان کی عظمت کاراستہ آسان نہیں بلکہ بہت زیادہ مشکل ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا انسان جتنا پیسہ بنائےگا وہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے،عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے،کوئی انسان کسی کو ذلیل نہیں کرسکتا،انسان کو سب سے زیادہ خوف موت سے ہوتا ہے،انسان کس وقت دنیا سے جائےگایہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھاہے،ایک بزدل آدمی وہ ہوتا ہے جس میں ایمان نہیں ہوتا،ایمان والےآدمی کی کوئی قیمت نہیں ہوتی،اسےکوئی نہیں ڈراسکتا،انہوں نے کہا صالح محمد کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں 20 کروڑ تو کیا 50 کروڑ آفرہوتےتوبھی نہ جاتے۔

وزیر اعظم نے کہا پاکستان صرف ایک طرح سے اٹھےگاہم سب نبی پاک ﷺ کی سنت کےراستےپرچلیں،نبی پاک ﷺ نے مدینہ کی ریاست کے جو اصول بنائےتھےہم ان پر چلیں،دنیا دیکھے گی پاکستان کیسےاوپراٹھتاہے،کیسےسبزپاسپورٹ کی عزت ہوگی،جس معاشرے میں عدل و انصاف نہیں ہوتا وہ معاشرہ ترقی نہیں کرتا،جس معاشرے میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے وہ معاشرہ ترقی کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا تھری اسٹوجز پرمشتمل یہ چوہےمیرا شکار کرنےآرہےہیں،یہ چاہتےہیں عمران خان کسی طرح ان کے کیسزختم کردے،انہیں این آراو دیدے،جس طرح پرویز مشرف نے ان کی کرپشن کے کیسز معاف کئےعمران خان بھی ایساکرے،جس روز ان کی کرپشن کےکیسز معاف کئے،پاکستان کےساتھ سب سےبڑی غداری کروں گا،مدینہ کی ریاست فلاحی ریاست تھی،جس راستےپرہم جارہےہیں اس سے پاکستان ایک مثال بنےگا،پاکستان دنیا کیلئے مثال ہوگاکیسے ریاست غریب افراد کی مدد کرتی ہے،انہیں اوپراٹھاتی ہے،پاکستان میں جس طرح ہیلتھ کارڈ لےکرآئےہیں،دنیا میں ایسے کسی ملک نےنہیں دیا،ہر خاندان کو 10 لاکھ کی انشورنس دی وہ کسی بھی مہنگےاسپتال سے علاج کراسکتاہے۔