بھارتی اداکارہ نے مذہب کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

01:54 PM, 25 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ اناگھا بھوسلے نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق  اداکارہ اناگھا بھوسلے  نے مذہب کی خاطر  شوبز سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  انہوں نے اس حوالے سے  اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر  پوسٹ بھی  شیئر کی۔


بھارتی ٹی وی کے مشہور شو انوپما میں نندنی کا کردار کرنے والی اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں شوبز سے دوری اختیار کرنے اور مذہبی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کے فیصلے کا ذکر کیا، انہوں نے  معروف شو میں  عوام سے ملنے والی محبت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مداحوں کو باقاعدہ طور پر فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے کی خبر دی اور ساتھ ہی مداحوں کو ان کے فیصلے پر تعاون کی امید کا بھی اظہار کیا۔


 

مزیدخبریں