اپوزیشن نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست جمع کروا دی

اپوزیشن نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست جمع کروا دی

اسلام آباد: اپوزیشن نے رکن  قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کے لیے  سیکرٹری قومی اسمبلی کو درخواست جمع کروا دی ہے۔



تفصیلات کے مطابق  سردار ایاز صادق، محسن داوڑ، شاہدہ اختر علی، نوید قمر اور شزہ فاطمہ خواجہ  کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی، لیگی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر صاحب کے کمرے کو جانے والے دروازے پر تالا لگا ہے، اسپیکر صاحب کے چیمبر میں جانے والی لفٹ بھی بند ہے، ہم سیکرٹری اسمبلی کو علی وزیرکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروا کر  آئے ہیں، علی وزیر کا حق ہے کہ وہ اجلاس میں شریک ہوں۔

محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ ہم ہر بار علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کے لیے تازہ درخواست جمع کراتے ہیں، علی وزیر  کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت ان  کا قانونی حق ہے۔

مصنف کے بارے میں