وزیراعظم اکثریت کھو چکے اور بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں: بلاول بھٹو

12:28 PM, 25 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اکثریت کھو چکے اور اب بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے، وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں اور اب بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ کیسا کپتان ہے جو پیچ چھوڑ کر بھاگ رہا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، ہم نے عدم اعتماد پیش کی تو پارلیمان پر حملہ کر کے دہشت پھیلانے کی کوشش کی گئی مگر ہم ہم جمہویت سے انتقام لیں گے اور شفاف الیکشن کی جانب جائیں گے جبکہ عدم اعتماد کے بعد عمران خان سابق وزیراعظم بن جائیں گے۔ 

مزیدخبریں