سارہ لورین کا فہد مصطفیٰ سے بدتمیزی کرنے کا انکشاف

11:01 AM, 25 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: نامور اداکارہ سارہ  لورین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے   ایک بار اداکارو ہوسٹ فہد مصطفیٰ کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

 اداکارہ سارہ لورین نیو ٹی وی کے پروگرام ’جی سرکار ‘میں بطور مہمان شامل ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی نجی و پیشہ وارانہ زندگی سے متعلق گفتگو کی اور دلچسپ اور کچھ ناخوشگوار  واقعات بھی شئیر کیئے۔

پروگرام کے دوران میزبان نعمان سعید نے اداکارہ سے سوال کیا کہ پاکستانی اداکار اور اداکارائیں جنہوں نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے وہ خود کو انڈسٹری سے بڑا سمجھنے لگتے ہیں اور جب وہ واپس آتے ہیں تو عام طور پر رویے کے مسائل ہوتے ہیں تو  کیا سارہ کو بھی اس مسئلے کا سامنا رہا؟جس پر سارہ لورین نے جواب دیا کہ جب انہوں نے پاکستان میں کام کرنا شروع کیا تو ان کے رویے کے مسائل تھے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ ڈرامہ صندل میں کام کر رہی تھیں جہاں انہوں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔

انہوں نے واقعے کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس دن میرا موڈ ٹھیک نہیں تھا اور فہد مصطفیٰ نے کئی بار سیدھے کھڑے ہونے کو کہا تاکہ وہ اپنا شاٹ دے سکیں۔تاہم مجھے یہ بات ناگوار گزری  اور سیٹ پر ایک کرسی غصے میں پھینک دی اور مزید کام نہ کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اب  وہ بہت سارے پیشہ ورانہ معاملات کو سمجھ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ لورین کی  پاکستانی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کے ساتھ  واپسی ہوئی ہے۔ اداکارہ بالی ووڈ میں جانے سے پہلے انوکھی، نوری، صندل اور میں مار گئی شوکت علی جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزیدخبریں