اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان آج مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ کل کمالیہ میں اور اتوار کو اپنا آخری جلسہ پریڈ گراؤنڈ میں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم وزیراعظم بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں خیبرپختونخواکے دورے کر رہے ہیں جبکہ ان کا ملک کے مختلف بڑے شہروں میں جلسوں کا منصوبہ بھی ہے۔
وزیراعظم پاکستان سیاسی مہم کے سلسلے میں آج مانسہرہ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 26 مارچ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دورے کے دوران یونیورسٹی کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے جلسوں کا مقصد 27 مارچ کے اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ کے جلسہ کو کامیاب بنانا ہے جس کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
وزیراعظم آج مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے
10:37 AM, 25 Mar, 2022