لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسر ے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے آخری روز قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 73 رنز سے اننگز کا آغاز کرے گی۔ امام الحق 42 اور عبداللہ شفیق 27 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں جبکہ اسے جیتنے کیلئے مزید 278 رنز اور آسٹریلیا کو کامیابی کیلئے 10 وکٹیں درکار ہیں۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے بازوں نے 73 رنز کی شراکت داری قائم کی اور چوتھے روز کا کھیل اختتام پذیر ہو گیا۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں محض 268 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی اور صرف 10 اوورز میں اس کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔
تیسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم 73 رنز سے دوسری اننگز کا آغاز کرے گی
09:54 AM, 25 Mar, 2022