لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد رضوان نے سٹیڈیم میں آپریشن کیلئے مالی امداد کی درخواست کرنے والے بچے سے رابطہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے اور شاہد خان آفریدی نے اس بچے سے رابطہ کرلیا ہے۔ اس بچے کا خیال رکھنے کیلئے بہت شکریہ لالہ، آپ لاکھوں لوگوں کی امید ہیں۔‘
Lala @SAfridiOfficial and I spoke about this child. Thank you Lala for taking care of him. You are hope for millions. #Respect #Hope https://t.co/UTFE9DT8pk
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) March 24, 2022
واضح رہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک مداح نے شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے اپنے بیٹے کا آپریشن کروانے کی اپیل کی تھی۔
کم سن بچے اور اس کے والد کے ہاتھ میں پلے کارڈ موجود تھا جس پر لکھا تھا کہ ’خدارا! شاہد آفریدی اور محمد رضوان میرے بیٹے کا آپریشن کروا دیں۔‘