کورونا  کے باعث مزید تین مریض انتقال کر گئے

 کورونا  کے باعث مزید تین مریض انتقال کر گئے

  

  اسلام آباد:پاکستان میں کورونا  وبا کے باعث مسلسل دو روز تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہ ہونے کے بعد گزشتہ روز ایک بار پھر   مزید  تین مریض انتقال کر گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح میں ایک عشاریہ 10 فیصد تک آگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید تین اموات ہوئیں ج سکے بعد  اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 336 ہو گئی ۔

 کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید29 ہزار790 ٹیسٹ کیے گئے جس میں329افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح صفر عشاریہ 82 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار446مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں