پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی نیوزکاسٹر کنول نصیر انتقال کرگئیں

10:37 PM, 25 Mar, 2021

اسلام آباد ، پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی نیو ز کاسٹر کنول نصیر انتقال کرگئیں ۔ کنول نصیر شوگر کے عارضے میں مبتلا تھیں ۔ اور پچھلے کئی دنوں سے اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ 

73 سالہ کنول نصیر پچھلی پانچ دہائیوں سے پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان سےوابستہ رہیں ۔ 

کنول نصیر نے 26 نومبر 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن  کے قیام کے وقت پہلی اناؤنسمنٹ کی تھی اور ان کے الفاظ تھے کہ میر ا نام کنول نصیر ہے آج پاکستان میں ٹیلی ویژن آگیا ہے ۔ آپ کو مبارک ہو ۔ 

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائڈآف پرفارمنس سے نوازا تھا ۔

کنول نصیر پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی ڈرامہ ہیروئن بھی تھیں انہوں نے پی ٹی وی کے پہلے ڈرامے " نذرانہ " میں اداکار قوی خان کے مقابل  مرکزی رول ادا کیا تھا ۔ 

مزیدخبریں