گلگت میں نامعلوم افراد کی مسافر گاڑی پرفائرنگ، 5 افراد ہلاک ،7زخمی

06:20 PM, 25 Mar, 2021

گلگت:گلگت میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سات افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی ہے ۔  

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے  گلگت سے نلتر بالا جانے والی مسافر گاڑی پر آرسی سی پل کے قریب فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ سات زخمی افراد بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لئے ہیں۔ 

ایس ایس پی گلگت کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے نلتر پائن میں آر سی سی پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کردی گئی ۔  پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا ہوسکتا ہے تاہم اس پر حتمی رائے مکمل چھان بین کے بعد ہی قائم کی جاسکتی ہے ۔ 

مزیدخبریں