ڈسکہ میں میاں بیوی دو بچوں سمیت قتل 

12:38 PM, 25 Mar, 2021

ڈسکہ: ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے میاں، بیوی اور دو بچوں کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دلخراش واقعہ ڈسکہ کے گاؤں کوٹلی کولیاں میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں فائرنگ کرکے میاں بیوی اور دو بچوں کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں 35 سالہ عدنان، اہلیہ مشال اور دو بچے شامل ہیں جبکہ ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ جائیداد کا تنازع ہے۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کا اپنے باپ بشارت کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا جو اس واقعے کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔  مقتول عدنان بشارت کی پہلی بیوی سے تھا جسے بشارت طلاق دے چکا تھا اور اس کے بعد دوسری شادی کر لی تھی۔ 

مزیدخبریں