’’پیار لفظوں میں کہاں ‘‘ کی ہینڈی ارسل کے انسٹاگرام پر 2 کروڑ فالورز 

12:08 PM, 25 Mar, 2021

انقرہ: تُرک ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ترین ڈرامہ ’پیار لفظوں میں کہاں‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہینڈی ارسل نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود تُرک اداکارہ ہینڈی ارسل کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ہینڈی ارسل کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 20 ملین ہوگئی ہے جس کے بعد وہ تُرکی کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 20 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

تُرک اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے ابھی تک صرف 475 پوسٹس کی ہیں جن میں اداکارہ کے نئے پراجیکٹس کی تصویریں اور اُن کی فیملی فوٹوز ہیں۔

دوسری جانب ہینڈی ارسل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 386 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے ساتھی اداکار اور عزیز و اقارب شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ہینڈی ارسل تُرکش شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ اور ماڈل ہیں، پاکستان میں اُن کا ڈرامہ ’پیار لفظوں میں کہاں‘ بےحد مقبول ہوا تھا یہی وجہ ہے کہ ہینڈی ارسل کو پاکستان میں بھی خوب مقبولیت مل رہی ہے۔

مزیدخبریں