ترکی نے بیرون ممالک پھنسے اپنے 2 ہزار طالب علموں بارے بڑا اعلان کر دیا

07:35 PM, 25 Mar, 2020

انقرہ:ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ ترکی نے نوول کرونا وبا کے باعث متعلقہ ممالک کے ساتھ پروازیں معطل کرنے کے بعد بدھ کو بیرون ممالک مقیم 2 ہزار721ملکی طلبا کے انخلا کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ یہ طلبا پھنسے ہوئے تھے اور وہ برطانیہ، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، پولینڈ، اٹلی، مصر اور قبرص سے واپس آناچاہتے تھے جنہوں نے ترکی کے لئے پروازیں معطل کردی ہیں۔واپس آنے والے طلبا کو ترکی کے صوبوں سامسن اور سکاریہ میں 14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔نیم سرکاری ایجنسی اناطولیہ کے مطابق ترکی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اپنے شہریوں کے انخلا کے پروازوں کا بھی انتظام کیا۔ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پروازوں پر پابندی کے بعد سات ممالک سے 3ہزار 358 طلبا کو واپس لایا جائے گا۔

مزیدخبریں