اسلام آباد: عاطف بخاری کی بطور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے عاطف بخاری کی تعیناتی کی منظوری 20 مارچ کو دی تھی، ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
خیال رہے کہ ڈیڑھ سال میں سرمایہ کاری بورڈ کے تین چیئرمین مستعفی ہو چکے ہیں۔ زبیر گیلانی دو ہفتے پہلے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے جب کہ اس سے قبل ہارون شریف اور نعیم زمیندار بھی عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔