بھارہ کہو میں کرونا وائرس کے 6 کیسز سامنے آنے پر مکمل سیل، آمدورفت پر پابندی

02:45 PM, 25 Mar, 2020

اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو کو کرونا کے کیسز سامنے آنے پر مکمل سیل کر دیا گیا۔ داخلی و خارجی راستے بند کر کے شہریوں کے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارہ کہو کی یونین کونسل ہتھیال میں کرونا وائرس کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے سبب علاقے میں سکیورٹی کے 3 حصار بنائے گئے ہیں تاکہ علاقہ مکینوں کے شہر سے باہر جانے یا لوگوں کے علاقے میں داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد کی جا سکے۔ سکیورٹی کے پہلے حصار میں پاک فوج، دوسرے میں رینجرز اور بیرونی حصار میں پولیس ٹیمیں تعینات ہیں۔ 

طبی عملے، ادویات سمیت تمام ضروری اشیا متاثرہ علاقے میں بھجوا دی گئی ہیں جبکہ کھانے پینے سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں