حکومت کا ملک بھر میں کل سے ہر قسم کا فضائی آپریشن معطل کرنیکا فیصلہ

01:08 PM, 25 Mar, 2020

اسلام آباد: حکومت نے کل سے ملک بھر میں ہر قسم کا فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈومیسٹک، چارٹرڈ فلائٹ آپریشن پر 26 مارچ سے 2 اپریل تک پابندی ہو گی۔

ترجمان ایوی ایشن کے مطابق ڈومیسٹک، چارٹرڈ، نجی ہوائی جہازکے ذریعے ہوائی سفر معطل رہے گا، اطلاق کارگو اور خصوصی اجازت کے تحت پروازوں پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے اس سے قبل وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر دو ہفتوں کے لیے فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
 

مزیدخبریں