ایپل ہیڈ فونز  صحت کے لیے خطرہ قرار

11:48 PM, 25 Mar, 2019

نیویارک:  ایپل ہیڈ فونز سے پیدا ہونے والی  برقی لہروں  کی فریکوئنسی کان میں داخل ہو کر صحت کے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔ 

ماہرین نے کہا ہے کہ ایپل ہیڈ فونز کے استعمال سے برقی لہروں کی فریکوئنسی کان میں داخل ہو کر صحت کے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔  ائر پوڈز اور ہیڈفونز کا استعمال صارفین کے لیے ڈیوائسز کے استعمال کو آسان بناتا ہے اور صارفین بنا کسی تار کی بندش کے حرکت کر سکتے ہیں ۔ میوزک سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور با آسانی چیٹنگ کر سکتے ہیں ۔

مگر ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق ایپل ہیڈ فونز کا استعمال  صحت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔سائنس دانوں اور ما ہرین کی بڑی تعداد ان وائرلیس آلات کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تشویش کا شکار ہے۔

وائر لیس ڈیوائسز سے پیدا ہونے والی  خطرناک لہریں کان کے ذریعے دماغ میں داخل ہو کر دماغی بیماریوں ،کینسر اور ڈی این اے میں خرابی کا باعث بن رہی ہیں۔

 

مزیدخبریں