برٹش ائیرویز کے طیارے کی غلط مقام پر لینڈنگ، مسافروں کو شدید پریشانی

11:31 PM, 25 Mar, 2019

لندن: برطانوی فضائی کمپنی برٹش ائیرویز نے غلطی سے مسافروں کو لندن سے جرمنی کی بجائے لندن سے ایڈنبرگ لینڈ کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی مسافروں کو برٹش ائیرویز نے مشکل میں ڈال دیا ، پروز مسافروں کو جرمنی لے جانے کی بجائے لندن سے ایڈنبرگ لے آئی جس سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافروں کو اس وقت غط مقام کا اندازہ ہوا جب کیبن کریو نے ایڈنبرگ میں لینڈنگ کا اعلان کیا ۔

غلطی کا احساس ہونے کے بعد پرواز نے ری فیولنگ کے بعد مسافروں کو جرمنی پہنچایا اور اس دوران ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزیدخبریں